counter easy hit

دبئی کے حکمران راشد المکتوم نے عمران خان کیلئے ٹویٹر پر اردو میں ایسا پیغام جاری کر دیا کہ

دبئی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات پر پہنچ گئے ہیں جہاں آمد پر ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا اور صدارتی محل آمد پر عمران خان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا تاہم اب دبئی کے حکمران نے ٹویٹر پر انتہائی شاندار پیغام جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر راشد المکتوم نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ریاست میں آمد پر ان کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں اردو میں خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان كو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھائی چارے اور باہمی تجارت کی لمبی تاریخ ہے، ہمیں ان مشترکہ تعلقات پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ یو اے ای کے دوران راشد المکتوم اور ولی عہد سلطان النہیان سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال سے متعلق دیگر امور پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان کو صدرارتی محل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کی جانب سے اردو میں ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کئی نے صارفین نے اسے دوستانہ تعلقات میں مضبوطی سے تعبیر کیا ہے۔ اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔قبل ازیں ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان نے دی تھی