بیجنگ……..چین نے کہا ہے کہ دو بچہ پالیسی پر عمل درآمد کے بعد مزید ماہرین اطفال کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے ۔
چین کی وزارت صحت اور خاندانی منصوبہ کی جانب سے بدھ کو پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ دو بچہ پالیسی پر عمل درآمد کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ ملک بھر میں ماہر اطفال کی تعدادمیں کمی واقع ہوئی ہے ۔
چین میں پالیسی کے بعدایک لاکھ40 ہزار ماہر اطفال کی ضرورت ہے اور اس وقت1 لاکھ18ہزار ماہر اطفال موجود ہیں ۔ملک بھر میں 35950بچوں کے ہسپتالوں میں سالانہ 471ملین مریض علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں جس کے مطابق ایک دن میں ہر ماہر اطفال کو 17مریضوں کا معائنہ کرنا پڑتا ہے ۔حکومت کا خیال ہے کہ ماہر اطفال کی کمی کو دور کرنے کے لئے مزید ڈاکٹرز کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے تا کہ موثر علاج فراہم کیا جا سکے۔