کافی کمپنی نے تباتھا بندسین کی کمپنی کا لوگو بغیر اجازت اپنی مصنوعات پر استعمال کیا تھا ، عدالت نے ہرجانہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا
نیو یارک: امریکا میں گرمپی کیٹ لمیٹڈ کمپنی کی مالکہ تباتھا بندسین کو 7.1 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کافی بنانے والی ایک کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی کیا تھا۔ اس کمپنی نے بنڈسن کی کمپنی کے لوگو “غُصیلی بلّی” کے مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے اسے اپنی مصنوعات پر استعمال کیا تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں واقع کافی کمپنی گرینیڈ بیوریج نے اپنے ایک مشروب پر گرمپی کمپنی کا لوگو استعمال کرنے کے لیے کمپنی کو 1.5 لاکھ امریکی ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ تاہم اس نے لوگو کو ایک دوسرے مشروب میں استعمال کیا جو معاہدے کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
کیلیفورنیا کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا کہ گرینیڈ بیوریج کمپنی کی طرف سے اضافی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں لوگو کا استعمال کر کے گرمپی کیٹ لمیٹڈ کے مالکانہ حقوق کی پامالی کی گئی ہے لہذا وہ اس نقصان کا زرِ تلافی ادا کرے۔ گرمپی کیٹ کی تصویر پہلی مرتبہ 2012 میں منظر عام پر آئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ متعدد اشیاء کے ٹریڈ مارک کے طور پر استعمال میں آئی۔