counter easy hit

دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز،  شفق آفرین پاکستان کی تیز ترین اتھلیٹ قرار، کھیلوں کا پر امن انعقاد آرمی کی کوششوں کو خراج تحسین اور وزیر اعظم کی مبارکباد 

دوسری  قائداعظم بین الصوبائی گیمز  پنجاب نے 74 طلائی تمغوں کیساتھ   نمبر ون  ، سندھ کی شفق آفرین 100 تیز ترین ایتھلیٹ قرار،بلوچستان  دوسرے اور خیبرپختونخواکی  تیسری  پوزیشن

اسلام آباد(رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے) دوسری  قائداعظم بین الصوبائی گیمز  پنجاب نے 74 طلائی تمغوں کیساتھ   نمبر

Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi

PM: Abbasi, addressing to Quaid e Azam Games

ون  ، سندھ کی شفق آفرین 100 تیز ترین ایتھلیٹ قرار،بلوچستان  دوسرے اور خیبرپختونخواکی  تیسری  پوزیشن رہی  پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام  قائداعظم بین الصوبائی گیمز  میں  پنجاب سپورٹس بورڈ کے ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی رہی  پنجاب نے 74 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 151 تمغے جیت کر نمبر وون پوزیشن کا  اعزاز حاصل کیا، میڈلز کی دوڑ میں بلوچستان 26 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 86 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 21 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 94 تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا، سندھ 20 طلائی تمغے جیت کر چوتھے، فاٹا 7 طلائی تمغے جیت کر پانچویں، اسلام آباد 6 طلائی تمغے جیت کر چھٹے، گلگت بلتستان 4 طلائی تمغے جیت کر ساتویں اور آزاد جموں و کشمیر ایک طلائی تمغہ جیت کر آٹھویں نمبر پر رہا،سندھ کے عبدالمعید بلوچ 100 اور 200 میٹر دوڑ کے چیمپئن رہے جبکہ سندھ کی شفق آفرین 100 اور پنجاب کی توراب زہرہ 200 میٹر دوڑ میں تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائیں۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، ایمبیسڈرز، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرابھی موجود تھے، ٹیموں کے مارچ پاسٹ کے بعد زبردست دھمال کا مظاہرہ کیا گیا، گلوکار وقاص علی نے پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے اختتامی تقریب میں خوب سماں باندھا۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روز گیمز اختتام پذیر ہو گئے، گیمز میں مجموعی طور پر 574 تمغوں کیلئے آٹھ ٹیموں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے، گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی پنجاب نے میدان مار لیا،

Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
پنجاب کے ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں مکمل طور پر چھائے نظر آئے جبکہ گزشتہ برس کی بہ نسبت اس بار تمام ٹیموں کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی، پنجاب نے 74 طلائی 43 چاندی اور 31 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 151 تمغے جیت کر قائداعظم گیمز میں اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، پنجاب کے ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حریف ٹیموں کے ایتھلیٹس پر حاوی نظر آئے، پنجاب نے ایتھلیٹکس میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس میں مجموعی طور پر 18 طلائی تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ریسلنگ میں پنجاب نے 8 اور سنوکر میں 3 طلائی تمغے جیت کر کلین سویپ کیا، ویٹ لفٹنگ میں 7، جوڈو مینز ایونٹس میں 6، مینز باکسنگ میں 4، مینز ٹیبل ٹینس میں 3 ویمنز ٹیبل ٹینس میں 2، مینز کراٹے میں 2، ویمنز کراٹے میں 3، ویمنز جوڈو میں 3، تائیکوانڈو ویمنز ایونٹ میں پنجاب نے 2، والی بال میں 2، مینز اینڈ ویمنز فٹ بال میں ایک، ایک، مینز اینڈ ویمنز ٹینس میں ایک، ایک مینز ووشو، کبڈی اور بیس بال، بیڈمنٹن مینز سنگلز میں ایک، ایک طلائی تمغہ جیتا، توراب زہرہ جو کہ گزشتہ سال 100 اور 200 میٹر دوڑ کی چیمپئن بنی تھی اس بار 100 میٹر دوڑ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی تھیں البتہ انہوں نے 200 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا، پنجاب نے مینز اینڈ ویمنز میٹر ریلے میں بھی طلائی تمغے حاصل کئے تھے، بلوچستان جو کہ گزشتہ برس پانچویں نمبر پر رہا تھا اس بار اس کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور اس نے 26 طلائی 22 چاندی اور 38 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 86 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی، بلوچستان نے مینز کراٹے میں 4، ویمنز کراٹے میں 5، مینز ووشو میں 6، مینز باکسنگ ایونٹ میں 3، تائیکوانڈو مینز ایونٹ میں 2، طلائی تمغے حاصل کئے، خیبرپختونخوا کی ٹیم 21 طلائی، 24 چاندی اور 49 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 94 تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہی،
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
خیبرپختونخوا نے ویمنز جوڈو میں 5، مینز اینڈ ویمنز سکوائش میں2، مینز تائیکوانڈو اور ووشو میں ایک، ایک، مینز کراٹے میں 2 اور مینز ہاکی میں ایک طلائی تمغہ جیتا، سندھ کی ٹیم 20 طلائی، 26 چاندی اور 43 کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر 89 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، سندھ کے عبدالمعید نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 اور 200 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے جیت کر اپنے ٹائٹلز کا کامیاب دفاع کیا تھا جبکہ سندھ کی ہی شفق آفرین نے ویمنز 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، سندھ نے مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال ایونٹس میں 2، ویمنز ٹینس میں 2، مینز کراٹے میں 3، ویمنز کراٹے میں ایک، ویمنز جوڈو میں ایک طلائی تمغہ جیتا،
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
فاٹا کی کارکردگی بھی قدرے بہتر رہی اور اس بار 7 طلائی، 13 چاندی اور 22 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 42 تمغے جیت کر پانچویں پوزیشن حاصل کی، فاٹا نے مینز تائیکوانڈو میں 4، مینز جوڈو میں ایک طلائی تمغہ جیتا، اسلام آباد کی ٹیم 6 طلائی، 15 چاندی اور 41 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 62 تمغے جیت کر چھٹے نمبر پر رہا، اس نے مینز ٹینس میں 2، مینز ویٹ لفٹنگ میں ایک، مینز اینڈ ویمنز تائیکوانڈو، بیڈمنٹن ویمنز سنگلز میں ایک، ایک طلائی تمغہ حاصل کیا، گلگت بلتستان نے 4 طلائی، 7 چاندی اور 16 کانسی کے تمغے جیت کر ساتویں جبکہ آزاد جموں و کشمیر ایک طلائی، 5 چاندی اور 17 کانسی کے تمغے جیت کر آٹھویں نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ اختتامی تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے ایتھلیٹس، آفیشلز اور جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
قائدِ اعظم بین الصوبائی گیمز 2017 ء اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس گیمز میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت بڑی اہم بات ہے اور کھلاڑی بھر پور محنت کریں تاکہ آئندہ آنے والے اولمپک گیمز میں میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں، انہوں اس موقع پر سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کی منظوری دی جا چکی ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر نے سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ وزیراعظم چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویزپیش کی ، جس کو وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے، انہوں نے وزیراعظم چیلنج کپ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ آئندہ تین ماہ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، انہوں نے سپورٹس فیڈریشنزکے عہدیداران کو کہا کہ کوئی بھی سیاست نہ کرتے اور سپورٹس کی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرے تاکہ آنے والے اولمپک گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کر سکیں،اس سے قبل وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تقریب میںآمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ان کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا، گیمز میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزادوجموں کشمیر،
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل تھیں ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر   وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، فونڈر پریزیڈنٹ ساؤتھ ایشین جرنلسٹ ایسویشن اصغر علی مبارک ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈی جیز منصوراحمد، شاہداسلام ، ڈاکٹر وقار احمدکے علاوہ کھلاڑیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، گیمز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website