چترال: چترال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چترال میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وسیم خان اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی والدہ بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں اہل خانہ کے ایک فردکے علاوہ دو مہمان بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں گجان گاؤں میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کے دن علی الصبح 5.45 بجے دنین کے گجان گاؤں میں سلیم خان نامی شحص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ مرنے والوں میں وسیم خان ولد شکور خان 35 سال، تنویر خان ولد قربان خان عمر 33 سال اور اس کی والدہ عمر 65 سال سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کا ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہوئے اور تودے کے نیچے دب جانے والوں کی تلاش شروع کردی۔ کافی کوششوں کے بعد تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کر لی گئیں ۔لاشیں ملنے کے بعد چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کر دی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں دو مہمان تھے۔ تنویر خان اور اس کی والدہ بروز سے سلیم خان کے ہاں بچے کی مبارک باد کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے، جہاں موت ان کا انتظار کررہی تھی۔