بیجنگ: 3 سال کی عمر میں وینگ تیان فینگ کی جسمانی بڑھوتری کا عمل رک گیا، قد 80 سینٹی میٹر ہے ، خود سے کھانا بھی نہیں کھا سکتا
یوں تو کئی افراد بڑی عمر کے ساتھ بھی بچپن کی کچھ عادتیں اور اطوار اپنائے رکھتے ہیں لیکن ایک شخص ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے کہ وہ 30 سال کی عمر میں بھی حقیقی طور پر ایک چھوٹا بچہ ہی نظر آتا ہے ۔ چین سے تعلق رکھنے والا یہ شخص بول نہیں سکتا
تھوڑے سے وقت کیلئے کھڑا ہوسکتا ہے اور اسے ہروقت اپنی ماں کی جانب سے دیکھ بھال کی ضرورت رہتی ہے ۔ وینگ تیان فینگ کی طرف دیکھ کر کوئی بھی اسے 4 سال سے زیادہ عمر کا نہیں سمجھتا لیکن حقیقت میں وہ 1987 میں پیدا ہوا
اس کی ماں کا کہنا ہے کہ وینگ جب 2 یا 3 سال کا تھا تو اسکی جسمانی اور ذہنی بڑھوتری مکمل طور پر رک گئی ،اس کا قد صرف 80 سینٹی میٹر ہے اور خود سے کھانا کھانے کے قابل بھی نہیں ہے۔