counter easy hit

پنجاب میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات و واقعات میں 19 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث پورا لاہور ڈوب گیا ہے جس نے حکومت پنجاب کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بوندا باندی کا سلسلہ صبح سے شروع ہوچکا ہے،  بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش  کررہی ہیں، جب کہ انتظامیہ  پانی نکالنے کی کوششوں میں مصروف  ہے۔

صوبائی دارالحکومت  میں وقفے وقفے سے برسنے والی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں، نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیاہے، تالاب بنی  گلیاں اور سڑکیں انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کر رہی ہیں۔

بارش کے باعث لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس نے شہریوں کے مسائل مزید بڑھادئیے ہیں۔ دوسری جانب صبح    سے   جاری تیز بارش لوگوں کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ہے، بارش  کا  پانی گھروں   میں  داخل   ہونے  سے   لوگوں   کا   لاکھوں   کا   نقصان   ہو گیا جب کہ گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا۔

مسلسل ہونے والی بارش کے باعث چھتیں گرنےاورکرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات و واقعات میں سے19افرادجاں بحق اور 50سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔ جوہر ٹاؤن  میں بارش کے باعث  چھت گرنے سے باپ بیٹا  جا ں بحق  اور 3 سالہ لڑکی  زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جنا ح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

لاہورمیں گزشتہ روز ہونےوالی بارش کے باعث جی پی اوچوک  کےسامنےپڑنے والا 20فٹ گہرا،40فٹ چوڑاشگاف بھرلیاگیا، گڑھابھرنے کے لیے فوج کومدد کےلیے بلانا پڑا۔ مقامی افراد  کا ماننا ہے کہ کافی  عرصے  بعد لاہور  شہر میں اس  قدرطوفانی بارش  ہوئی ہے، ضلعی  انتظامیہ او واسا اہلکاروں نے علاقے  سے  نکاسی آب  کا کام شروع  کردیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website