کراچی : اداکارہ نور نے چند روز قبل اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لے لی تھی اور اب دونوں کے درمیان طلاق ہونے کی اہم وجوہات منظر عام پر آگئی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ولی حامد ایک اچھے انسان نہیں تھے وہ نور پر تشدد کرتے تھے اور ان سے پیسے بھی لیتے تھے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے تنگ آکر انہوں نے اپنے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ولی حامد اداکارہ کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے لیکن اداکارہ کو ان سے خلا لینی پڑی۔ نور بخاری نے کہا کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا تھا وہ برداشت کر سکتی ہیں لیکن وہ نہیں چاہتی تھی کہ آپس کی ناچاقیوں کا اثر ان کی 5 سالہ بیٹی فاطمہ پر پڑے۔