ریاض نئے عمرہ سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں تقریباً سوا دولاکھ زائرین نے عمرہ اداکیا ۔ اعدی اعتبار سے پاکستان کا دوسرا نمبر رہا جبکہ پہلے نمبر پر سب سے زیادہ مصری باشندوں نے عمرہ اداکیا۔ پاکستان2لاکھ27ہزار117زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہاجبکہ مصر پہلے اور بھارت چوتھے نمبر پر رہا۔سعودی وزارت حج نے رواں سال 1437ہجری کے لئے رمضان تک عمرے کا ہدف 10ملین رکھا ہے۔سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق عمرہ سیزن دوہزار پندرہ اور سولہ کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں 13لاکھ 57ہزار سے عمرہ زائرین کو ویزے جاری کئے گئے ہیں جن میں 9لاکھ35ہزار419زائرین سعودی عرب میں داخل ہوئے اور عمرے کی سعادت حاصل کی جبکہ 4لاکھ سے زائد زائرین عمرے کے پراسس میں ہیں۔ سعودی وزارت حج نے سال 1437ھ کے لئے رمضان تک عمرے کا ہدف 10ملین رکھا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق عمرہ سیزن1437ہجری کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہا جس کے24نومبر سے 30دسمبر تک 2لاکھ27ہزار117زائرین کو ویزے جاری کئے گئے جن میں سے 30دسمبر تک ایک لاکھ 50ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور 50ہزار زائرین عمرے مکمل کر کے واپس چلے گئے ہیں۔نئے عمرہ سیزن میں مصر پہلے نمبر پر رہا جس کے 2لاکھ 92ہزار695زائرین کو ویزے جاری کئے گئے اور 2لاکھ دو ہزار755زائرین سعودی عرب پہنچے اور ایک لاکھ 8ہزار177زائرین عمرہ مکمل کر کے واپس آئے۔نئے سیزن کے ابتدائی ایام میں انڈونیشیاتیسرے نمبر پر رہا جس کے ایک لاکھ 90ہزار848زائرین کو ویزے جاری ہوئے۔بھارت کے ایک لاکھ 8 ہزار 565 زائرین کو ویزے جاری ہوئے اور وہ چوتھے نمبر پر رہا۔