counter easy hit

آسٹریلیا کے پارک میں دونایاب ننھے سفید ٹائیگرزکی آمد

Dunayab tiny white

Dunayab tiny white

سڈنی……آسٹریلیا کے پارک میں دونایاب ننھے سفید ٹائیگرزکی آمد ہو ئی ہے جس کے بعد انہیں دیکھنے کےلئے لوگ امڈ آئے۔
ننھےمنے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے۔آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں بھی ان دنوں دو ننھے سفید ٹائیگرز کی آمد نے رونقیں بڑھادی ہیں۔چڑیا گھر کے ملازمین بھی ان ننھے منے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے خوب ناز نخرے بھی اْٹھائے جا رہے ہیں۔نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے4ماہ کے ان ننھے ٹائیگرز کو جاپان کے چڑیا گھر سے لایا گیا ہے جنہیں جمعے کو عام عوام کیلئے پیش کیا جائے گا۔سفید رنگت کے ان ٹائیگرز کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں ۔