لندن…..بغیر پانی کے کپڑے دھونا صرف ایک خواب ہی سمجھا جا سکتا ہے لیکن برطانوی ماہرین کے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔جی ہاں ایک برطانوی کمپنی نے ایسی انوکھی واشنگ مشین ایجاد کی ہے جو پانی کے بغیر کپڑے دھوسکتی ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مشین کو متعارف کروانے کا مقصد نہ صرف خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ دنیا بھر میں کپڑوں کی دھلائی میں ضائع ہونے والے پانی کو بھی بچانا ہے ۔ماہرین نے مشین میں پانی کی جگہ نائیلون کے تار اور ذرات استعمال کئے ہیں جو کپڑوں کے ریشوں سے میل نکالتے ہیں اورسینکڑوں دھلائیوں کیلئے کار آمد ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف برطانیہ میں زیورس (Xeros ) نامی اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک ہفتے میں سات ملین ٹن پانی کی بچت ممکن ہے اوردنیا بھر میں اس کو استعمال میں لاکر پانی کی قلت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔