ترجمان سندھ رینجرز نے چھاپے کے دوران مقدس کتابوں سے متعلق چلنے والی تصاویر کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر حقائق کے منافی ہیں،ایسی تصاویر کا مقصد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر دوران تلاشی مساجد، امام بارگاہ اور مدارس کا احترام ملحوظ خاطر رکھاجاتا ہے۔
ترجمان رینجرز نے اپیل کی کہ عوام کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈاکو بالائے طاق رکھ کرآپریشن میں رینجرز کا ساتھ دیں، شرپسند عناصر سے متعلق فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ یار رینجرز مددگار پر دیں۔