During excavations in Peru crocodile came out
زمین یا کسی عمارت کی کھدائی کے دوران سونا ،چاندی،قیمتی نواردات یا کوئی خاص دھات کا نکلنا عام سی بات ہے لیکن پیرو میں میں عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔
پیرو کے جنوب مشرقی شہر پورٹو ملدونادو میں مزدوروں کو عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران مزدوروں کودو میٹر لمبا مگرمچھ مل گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔حکام کا کہنا ہے مگرمچھ نہر سے آیا ہو گا جو قریبی جنگل سے گزرتی ہے تاہم مزدوروں نے خود ہی مگرمچھ کو پکڑ کر محکمہ جنگلات کے عملے کے حوالے کیا، جنہوں نے اسے مقامی چڑیا گھر بھیج دیا۔