counter easy hit

ہ رمضان میں غیر معمولی منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

during Ramadan

during Ramadan

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) ماہ رمضان میں غیر معمولی منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دال چنا ،بیسن ،سفید چنے ،اور کالے چنے کی بڑھتی قیمتوں کوروکنے کیلئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس کنترول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ڈی سی او ارقم طارق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈی سی او نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں انجمن تاجران غلہ منڈی کی مشاورت اور حکومت پنجاب کے تعاون سے طے کی گئی ہیں ۔اضافی نرخ وصول کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور کسی قسم کی رعائت نہییں دی جائیگی۔امداد ی نرخ عوام کی سہولت کیلئے ہیں اور تمام سہولتیں عوام تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا باقاعدہ جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی راؤ ریاض اعجاز ،ضلع بھر کے اے سی حضرات ڈسٹرکٹ لیبر آفیسرچوہدری محمد نعیم ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرو لر عمیر صغیر،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری محمد شفیق ،ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اروڑا ،سربراہ مارکیٹ کمیٹی ،صدرانجمن تاجران،نائب صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ عظیم جاوید نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اعلیٰ کوالٹی کی دالیں ،چینی ،چاول ،پھل ،سبزیاں ،گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش بلا تعطل دستیاب رہیں گی۔