counter easy hit

شہزادی ڈیانا نے دوران حمل اپنے شوہر شہزادہ چارلس سے کیا چیز خفیہ رکھی؟ برسوں بعد انتہائی حیران کن انکشاف

لندن (ویب ڈیسک) شاہی خاندان کے ایک سوانح نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے دوران حمل اپنے شوہر شہزادہ چارلس سے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی جنس کو خفیہ رکھا تھا۔ برطانوی ٹیبلائید کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ دوسری مرتبہ خبروں کی زینت بن گیا۔

اس سے قبل 1992 میں’ڈیانا: اس کی سچی کہانی‘ کے عنوان سے اینڈریو مورٹن کی کتاب میں بھی یہی دعویٰ سامنے آیا تھا۔ اس کتاب میں شہزادی ڈیانا نے اپنے شوہر شہزادہ چارلس کے ساتھ اپنی ناخوشگوار شادی سے متعلق بھی انکشافات کیے تھے۔ اپنی اس کتاب کی تحریر کے دوران شہزادی ڈیانا نے سوانح حیات لکھنے کے دوران اینڈریو مورٹن کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسکین میں دیکھ لیا تھا کہ ان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ شہزادی ڈیانا کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس 2 بچوں کی خواہش رکھتے تھے، ایک لڑکا اور ایک لڑکی، میں جانتی تھی کہ ہیری ایک لڑکا ہے اور اس راز کو میں ںے شہزادہ چارلس سے چھپایا۔ خیال رہے کہ شہزادہ ہیری شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں، جبکہ حال ہی میں دورہ پاکستان کے لیے آنے والے شہزادہ ولیمز ان کے بڑے بیٹے ہیں جو جون 1982 میں پیدا ہوئے تھے۔ شہزادہ چارلس نے شہزادہ ہیری کے کرسچننگ کے موقع پر شہزادی ڈیانا کی والدہ کو کہا تھا کہ ’ہم بہت مایوس ہوئے، ہم نے سوچا تھا کہ یہ لڑکی ہوگی۔ شہزادی ڈیانا نے سوانح نگار سے کہا تھا کہ ’میری والدہ نے شہزادہ چارلس کو کہا کہ تمہیں یہ احساس ہونا چاہیے کہ تم کتنے خوش قسمت ہو کہ تمہارے یہاں ایک نارمل بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘ لیڈی ڈیانا نے سوانح نگار کو بتایا تھا کہ شہزادہ ہیری کی پیدائش کے بعد جب شہزادہ چارلس نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو کہا کہ اے خدا یہ تو بیٹا ہے۔ یاد رہے کہ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی 1996 میں طلاق ہوگئی تھی۔ شہزادی ڈیانا اگست 1997 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں، جبکہ شہزادہ چارلس نے کومیلا سے شادی کرلی تھی۔

During, the, birth, of, Prince, Harry, Lady Diana, hidden, the, sex, of, Harry, from, Prince, Charles, because, at, that, time, Prince, wanted, baby, girl

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website