انقرہ (ویب ڈیسک) ترک صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ایک عمل نے سب کو تالیاں بچانے پر مجبور کردیا، ترک صدارتی محل میں دیے گئے عشائیے کے دوران پاکستانی ملی نغمہ بجانے پر وزیراعظم نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، جواب میں پورا حال تالیوں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچنے کے بعد ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے پاکستانی قیادت کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ ترک صدر نے پاکستانی قیادت کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ ترک صدارتی محل میں دیا۔ اس موقع پر جب ترکی اور پاکستان کی تمام قیادت کھانا نوش کرنے میں مصروف تھی، تب اچانک وہاں موجود میوزک بینڈ نے پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین ملی نغمہ بجانا شروع کر دیا۔ پاکستانی ملی نغمہ سننے کی دیر تھی کہ وزیراعظم عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور میوزک بینڈ کو تالیاں بجا کر داد دی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسا کرنا تھا کہ ترک صدارتی محل تالیوں سے گونج اٹھا۔ ترک صدر طیب اردگان سمیت پاکستان اور ترکی کی تمام اعلی قیادت نے بھی میوزک بینڈ کو پاکستانی ملی نغمہ بجانے پر تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ ترک صدارتی محل میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:c
"تیراپاکستان ہے یہ میرا پاکستان ، اس پر دل قربان اس پر جان بھی قربان ہے "
"تیراپاکستان ہے یہ میرا پاکستان ، اس پر دل قربان اس پر جان بھی قربان ہے "ترک سازندوں کی جانب سے پاکستانی قومی نغمہ پیش گیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کھڑے ہو کر داد دی
Publiée par Zemtv.com sur Vendredi 4 janvier 2019