کراچی: پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی ، دوران پرواز خرابی کا علم ہونے پر طیارے کو واپس بلا لیا گیا
کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی فضائی کمپنی کے طیارے کا فیول ٹینک لیک ہوگیا جس سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 حادثے سے بال بال بچ گئی جس کے بعد طیارے کو واپس بلاکر خرابی دور کرنے کی کوشش مگر کامیابی نہ ہو سکی جس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا گیا، خرابی کے باعث پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔