بنکاک: نجی رلائن کی پرواز کے مسافروں کے لیے بنکاک سے دوحہ کا سفر اس وقت دلچسپ بن گیا جب 39 ہزار فٹ کی بلندی پرجہاز میں اچانک پرندہ اڑنے لگا جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔ مسافروں نے پرندے کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اپنی پھرتی کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ طیارے کے عملے نے بھی پرندے کو پکڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر چار گھنٹے بعد طیارہ لینڈ ہونے پر وہ خود ہی باہر نکل گیا۔ پرندے کی وجہ سے مسافروں کا سفر یادگار بن گیا اور وہ اس دلچسپ لمحات کی یادیں لے کراپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔