ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب کے دوران زبان پھسل گئی بھارتی شہر کوچی کو کراچی کہہ دیا۔
بھارتی شہر جمناگر کے ایک اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی ایوشمن اسکیم کے تحت اب جمنا گر کے رہائشی ایوشمن اسکیم کارڈ دکھا کر مفت علاج معالجے کے لیے ملک کے کسی بھی شہر جا سکتے ہیں پھر چاہے وہ کوکلتہ ہو یا پھر کراچی۔ مفت علاج کرانا ہے تو ’’کراچی‘‘ چلے جائیں۔ نریندر مودی نے بات سنبھالتے ہوئے کہا کہ میرےکہنے کا مطلب کوچی تھا کراچی نہیں۔ مود ی سرکار نے اپنے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل اُن کے دماغ میں پڑوسی ملک یعنی پاکستان سوار ہے اسی لیے ان کی زبان سےکوچی کی جگہ کراچی نکل گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے ساتھ ہی جنگ کی دھمکی بھی دی تھی۔ مودی کے پاکستان پر الزام لگانے کے بعد انہیں نا صرف اپنے ملک کے سیاسی رہنمائوں اور فنکاروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ دنیا بھر میں اُن کا مذاق بن رہا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران ایک موقع پر مودی بدحواس ہوگئے، ان کے دماغ پر کراچی سوار تھا کہ اپنے شہر ‘کوچی’ کا نام لینے کی بجائے کراچی کا نام لے لیا، بعد میں وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل میرے دماغ میں یہی گھوم رہا ہے۔