counter easy hit

اوول ٹیسٹ کے دوران شائقین نے معین علی کا مزاحیہ پورٹریٹ دیوار پر آویزاں کردیا

لندن:  انگلش شائقین نے آل راؤنڈر معین علی کو ’معینہ لیزا‘ بنادیا۔

During the Oval Test, the fans comic portrait of Moeen Ali mounted on the wall

During the Oval Test, the fans comic portrait of Moeen Ali mounted on the wall

اوول ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں چند شائقین کی جانب سے بالکونی میں ایک تصویر آویزاں کی گئی جس میں مصوری کے شاہکار ’مونالیزا‘ کے انداز میں معین علی کا پورٹریٹ تھا جس کے اوپر ’معینہ لیزا‘ لکھا ہوا تھا۔ بہت سے شائقین نے اس تصویر کا مزاحیہ پہلو دیکھا جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس تصویر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا تاہم سوشل میڈیا پر شائقین کی اکثریت کو یہ تصویر کافی گراں گزری، ایک نے لکھاکہ آپ معین کو اس انداز میں پیش نہیں کرسکتے، یہ ایک بے وقوفانہ چیز ہے، کچھ نے اسے انگلینڈ کے کرکٹرز اور قومی ہیروز کی توہین قرار دیا، ایک شخص نے لکھا کہ مجھے یہ تصویر انتہائی توہین آمیز دکھائی دے رہی ہے، مجھے تو حیرت اس بات پر ہورہی ہے کہ انگلش بورڈ نے خود یہ تصویر پوسٹ کی ہے، مجھے امید ہے کہ معین علی اس بارے میں باقاعدہ شکایت کریں گے۔ تاہم خود اسپننگ آل راؤنڈر کو بھی اپنے اس پورٹریٹ میں مزاحیہ پہلو ہی دکھائی دیا، اس لیے انھوں نے اپنے بورڈ کی اس پوسٹ کو ہی ری ٹویٹ کرکے اپنے چاہنے والوں تک بھی پہنچادیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website