اسلام آباد ……وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام محکمے وزیر اعظم کے پروگرام کے مطابق دسمبر2017ءتک توانائی بحران کے خاتمے کے لئے یکسوئی سے کام کریں۔
اسلام آباد میں توانائی منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کہ مختلف منصوبوں کے لئے دی گئی مدت کے دوران انہیں ہر حال میں مکمل کیا جائے۔اجلا س میں وزارت پانی وبجلی نے ونڈ انرجی، گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ان منصوبوں کے مالی معاملات اور بروقت مکمل کئے جانے کے بارے غور کیا گیا۔وزارت پٹرولیم نے اجلاس کو بتایا کہ جن منصوبوں کے لئے گیس کی ضرورت ہے وہ فراہم کا جارہی ہے،اجلاس میں وفاق وزراء خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔