شمالی کیرولائنا: امریکا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے والے مقامی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور ایک فوٹو گرافر ہلاک ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی چینل کے رپورٹر اور اینکر پرسن مائیک مک کورمین اور فوٹو گرافر آرون اسملٹزر اپنے چینل کے لیے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں موسلا دھار بارش اور تیز رفتار طوفان کے باعث انتہائی خراب موسم کی رپورٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ کار پر ایک درخت گرنے سے دونوں صحافی ہلاک ہو گئے۔
مائیک مک کورمین مقامی ٹی وی چینل پر ہفتہ وار ٹاک شو پروگرام کرتے تھے جب کہ وہ چینل کے لیے رپورٹنگ بھی کیا کرتے تھے اور اپنی معمول کی ذمہ داری نبھانے کے لیے چینل کے فوٹو گرافر/ کیمرہ مین آرون اسملٹزر کے ہمراہ شمالی کیرولائنا پہنچے تھے جہاں وہ موسم کی خرابی کے باعث پھنسے شہریوں سے متعلق ایک رپورٹ بنانے کے لیے اپنے ہوٹل سے جائے واقعے کی جانب جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکا امریکی ریاست میری لینڈ کے ایلیکاٹ سٹی میں طوفانی بارش اور طوفان کے باعث معمولات زندگی معطل ہو گئی ہے۔ سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو بہا کر لے گیا جب گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔