counter easy hit

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 956 پوائنٹس کا اضافہ

سیاسی عدم استحکام کے باعث گذشتہ کئی روز سے سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار ہے، کئی کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک گرچکی ہے۔

During the trading week, Pakistan stock exchanges increased 956 points

During the trading week, Pakistan stock exchanges increased 956 points

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج 956 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث گذشتہ کئی روز سے سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار ہے، کئی کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک گرچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ سرمایا کار شیئرز کی کم قیمتوں کے باعث کچھ حد تک سرگرم نظر آئے اور پانچ روز میں اںڈیکس 956 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 249 پوائںٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا اوسط یومیہ حجم 23 فیصد کمی سے 13 کروڑ 40 لاکھ رہا، گذشتہ کاروباری ہفتے بھی سٹاک مارکیٹ بیرونی سرمایا کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں ناکام رہی، پانچ روز کے دوران فارن انویسٹرز نے 20 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کرڈالے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث سٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاو دیکھا جا رہا ہے، اگر موجودہ سیاسی صورتحال میں کچھ بہتری آجاتی ہے تو پاکستان سٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website