counter easy hit

موسم سرما کے دوران ملک میں گیس کی قلت برقرار رہے گی: وزیر پیٹرولیم

During the winter, the gas shortage

During the winter, the gas shortage

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موسم سرما کے دوران ملک میں گیس کی قلت برقرار رہے گی، کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں ایل پی جی فراہم کر کے کمی کو پورا کیا جا سکے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں گیس کی طلب اس کو ملنے والے کوٹے سے زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ 25 سال سے زیر التواء تاپی گیس منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے جس کی تکمیل سے پاکستان کو ایک ارب 32 کروڑ مکعب فٹ گیس روزانہ ملے گی۔ منصوبے پر 25 ارب ڈالر لاگت آئے گی جبکہ پائپ لائن بچھانے میں 10 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاپی منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا، انہوں نے کہا کہ چھپن انچ قطر پائپ لائن کا تاپی منصوبہ ایک ہزار چھ سو اسی کلو میٹر طویل ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں ایل این جی کے 60 کارگوز کیلئے پی ایس او نے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی اگر نیب نے اس حوالے سے کچھ مانگا تو بھرپور تعاون کریں گے۔