بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر دھوئیں اور گرد و غبار کے بادلوں (اسموگ) کی وجہ سے دہلی میں کوئلے کا نہ صرف بجلی پلانٹ بند کر دیا گیا بلکہ شہریوں اور تاجروں کو نجی جنریٹرز چلانے سے بھی منع کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھاری ماحولیاتی تحفظ کے بورڈ نے کہا ہے کہ یہ اقدا م دہلی میں آلودگی اور دھوئیں اور گردوغبار کے بادلوں میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ فصلوں کی کٹائی کے بعد دیوالی منانے والے فصلوں کی باقیات کو آگ لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے فضا میں آلودگی اور دھواں مقررہ معیار سے بڑھ گئی۔ بورڈ نے بتایا کہ شہر کے 700 میگا واٹ بجلی کی تیاری کے بدر پور کول پاور پلانٹ کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل سے چلنے والے جنریٹرز چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ فضا میں اسموگ کی روک تھام کی جا سکے۔