ننکانہ صاحب (چوہدری عبدالغفار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں استقبالیہ پر مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ پرچیکاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ڈی سی او سائرہ عمرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں استقبالیہ پر مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ پرچی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ تاکہ خواتین اور مرد علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز سے اپنی پرچی بنوا کر ڈاکٹرز سے چیک اپ کروا سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سائرہ عمر نے آج ڈی ایچ کیو کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔دریں اثناء ڈی سی او کی ہدایت پر ڈی او سی مشتاق احمد سپرا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ان کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں سے ان کے مسائل سنے۔ڈی او سی نے جنرل وارڈز،ایمرجنسی،بلڈ بنک سمیت زنانہ و مردانہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن چوہدری شہزاد احمد ورک تھے۔یاد رہے ڈی ایچ کیو میں چیک اپ کے لیے پرچی لینے کے لیے رش ہوتا تھا جس پر مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز کا قیام اخباری خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی او صاحبہ نے کیا