لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ ڈاکٹر آصف محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لائٹس ڈئیواڈر تک لگائی جائیں گئیں جس سے لالہ موسیٰ روشن ہوگا ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال نے ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرایا جس پر ہم اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ لائٹس جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ کی حد ود میں لگائی جائیں گئیں اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ڈاکٹر آصف محمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجود ہ حکومت عوامی مسائل حل کررہی ہے اور انشا ء اللہ علاقے کو ترقی اور خوبصورتی کی بلندیوں پر پہچائے گی ہمارے درواز ے ہر وقت لوگوں کی خدمت اور تابعداری کیلئے کھلے ہیں