counter easy hit

ای اوبی آئی کیس: اےکےڈی کمپنی کے3ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

E Benefit Institution Case

E Benefit Institution Case

کراچی……عدالت نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا،اےکےڈی کمپنی کے سی ای او اور دو ڈائریکٹرز کو شیئرز میں گھپلوں کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان میں اےکےڈی کےسی ای اوفرید عالم اور2ڈائرکٹرزطارق اورمحمداقبال شامل ہیں ۔عدالت نے تفتیشی افسرکو تحقیقات مکمل کرکے14دن میں چالان پیش کرنےکاحکم دیا۔عدالت نے تفتیشی افسرسےسوال کیا کہ دیگر19ملزمان کیوں گرفتارنہیں کیے گئے، جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ دیگرملزمان لاہوراورفیصل آباد میں ہیں،گرفتاری کیلئےکوشش جاری ہے۔ملزمان کے وکیل شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت آج ہی دائرکی جائےگی ۔