چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے سپریم کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج کے پاس انصاف کرنے کی طاقت ایک جیسی ہے،عدالتی افسران قانون پر اپنی گرفت مضبوط بنائیں۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ جج صاحبان کو حق حاصل نہیں کہ وہ صوابدید پر فیصلے کریں۔ انہو ں نے کہا کہ بہت سے آرڈر ایسے آتے ہیں جوسپریم کورٹ کےاصولوں کے مطابق نہیں ہوتے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے مزید کہا کہ تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی کشتی کو چلاتے رہیں۔