یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ بادام کھانے سے یاداشت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بادام ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
باداموں کو اگر بھگو کر کھایا جائے تو اس سے اس کی غذائیت دگنی ہوجاتی ہے۔ بادام بھگونے سے ان کا چھلکا آرام سے اُتر جاتا ہےاور ان کو بھگو کر کھانے سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔
بھیگے ہوئے بادام وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں موجود مونوونسریٹدفیٹس آپ کی بھوک مٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کی مدد سے آپ کو دیر تک بھوک نہیں لگتی۔
یہ اینٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ بھیگے ہوئے باداموں میں وٹامن بی 17 اور فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جوکہ کینسر کے خلاف لڑائی کرتا ہے۔
روزانہ رات کو چند بادام بھگو دیں اور صبح نہار منہ ان کو کھائیں اور پھر کمال دیکھتے جائیں۔