counter easy hit

دو ہزار بیس سے قبل بجلی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، نیپرا رپورٹ

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (یس ڈیسک) عوام کے لئے ایک بری خبر ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ آئندہ پانچ سال میں بھی ممکن نہیں ہے، آئندہ سال کے الیکٹرک کو بھی گیارہ سو میگاواٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا ہوگا، گزشتہ سال لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک رہا۔

نیپرا نے دو ہزار چودہ کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2020 ء سے قبل ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ سال دو ہزار بیس تک بجلی کی رسد اور طلب میں فرق بارہ سو میگاواٹ تک برقرار رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کو آئندہ سال ایک ہزار ایک سو بتیس میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہوگا ۔ گزشتہ سال کے دوران لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک رہا ۔ اصلاحات کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری روکنے اور وصولیاں بہتر بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 136ارب روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے سے انکار کیا۔