پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایاجائےگا۔ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹے کے لیے اہم عمارتوں کی غیر ضروری روشنیاں بجھادی جائیں گی ۔
زمین کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ہر سال ارتھ آور منایاجاتاہے ۔پاکستان میں بھی اہم عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بجھاکر زمین سے محبت کا اظہار کیا جائےگا۔ ارتھ آور پر دنیا کےبیشتر شہروں میں اہم عمارتوں کی لائٹیں ایک گھنٹے کے لیے بند کی جاتی ہیں۔ کراچی میں مزار قائد ،گورنر ہاؤس ،وزیراعلیٰ ہاؤس ،سندھ ہائی کورٹ اور دیگر اہم عمارتوں کی روشنیا ں ایک گھنٹے تک بند رکھی جائیں گی۔