جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 480 ہو گئی۔ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
ایکواڈور: (یس اُردو) ریسکیو اہلکاروں نے پڈرنالیس قصبے میں ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی جبکہ ساحلی شہر مانتا کے ایک شاپنگ مال کے ملبے سے بتیس افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق دو سو اکتیس افراد لا پتہ جبکہ چار ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لئے کتوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ مانتا، پورتوویہو اور سیاحوں میں مقبول شہر پڈرنالیس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔ ادھر جنوبی امریکا کے ملکوں سے چار سو ریسکیو اہلکار ایکواڈور پہنچ چکے ہیں۔