بلوچستان کے شہروں گوادر،تربت ، پسنی اور اس نے گردونواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجن کی شدت ریکٹر اسکیل پرچھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے سے پسنی میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، دیواریں گر گئیں،چھتوں میں دراڑیں پڑگئیںتاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی گہرائی 10کلومیٹرزیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکزتربت سے90کلومیٹرجنوب میں تھا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلےکےبعد مکران ڈویژن میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔