جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں چھ اعشایہ چار شدت کے زلزلے سے اب تک نو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ سات سو سے زائد افراد زخمی ہیں.
ٹوکیو: (یس اُردو) مقامی میڈیا کے مطابق زلزلہ رات نو بجکر چھبیس منٹ پر آیا جو تقریباً بیس سیکنڈ تک جاری رہا۔ کماموٹو کا رہائشی علاقہ زلزلے سے زیادہ متاثر ہوا جہاں عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے لوگ دبے ہوں گے۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے وقفے کے بعد پانچ اعشاریہ سات شدت کا ایک جھٹکا لگا۔ جاپانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آفٹر شاکس آنے کا امکان ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔