اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مینگورہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیرزمین گہرائی 160 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔