counter easy hit

اٹلی میں شدید زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

Earthquake in Italy, buildings were reduced to rubble

Earthquake in Italy, buildings were reduced to rubble

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز نورسیا شہر سے شمال میں 6 کلومیٹر دور تھا۔

روم: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ 6.6 شدت کے زلزلے نے متعدد عمارتوں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ عمارتوں کے ملبے سے ابھی تک 20 افراد کو نکال لیا گیا ہے لیکن امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے کسی کے دب جانے کا تعین کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کیا اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز نورسیا شہر سے شمال میں 6 کلومیٹر دور تھا۔ گزشتہ بدھ کو بھی ان علاقوں میں زلزلے کے دو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ اٹلی میں رواں سال اگست میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website