کراچی………پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سدرن زون کے ترجمان عبدالمعروف صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھ عناصر اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے پولٹری انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف اقدامات کرکے انڈسٹری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چند نامعلوم افراد نے پولٹری اسٹیٹ ون کراچی میں غیر قانونی طور پر کچھ پولٹری فارمز کے پولٹری شیڈز گرا دیئے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جس کی وجہ سے انڈسٹری میں سخت تشویش اور اشتعال پھیل رہا ہے اور انڈے اور مرغی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ پولٹری انڈسٹری کو نقصان پہنچنے کے ساتھ فارمرز کو شدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ ملک کے اہم حصہ میں چکن اور انڈوں کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک حکومت سندھ کو اس سلسلے میں فوری مداخلت کرکے پولٹری اسٹیٹ ون میں پولٹری شیڈز گرانے کے عمل کو روکا جائے۔