ویانا۔آسٹریا (پ۔ر) وسطی یورپ کے تین ملکوں ہنگری، سلواکیہ اور آسٹریا میں کشمیرپر دستخطی مہم کافی کامیاب رہی ہے اور اس دوران متعدد لوگوں نے دستخط کر کے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کا اعلان کیا۔یہ تین روزہ مہم کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کی ایک ملین دستخطی مہم کا حصہ ہے جو ایک عرصے سے یورپ میں جاری ہے اور ابتک بڑی تعدادمیں یورپی باشندوں سے کشمیریوں کے حق میں اوران کے حقوق کی پامالی کے خلاف دستخط لئے جاچکے ہیں۔ مسلسل دودن ہنگری اور سلواکیہ کے سفر کے بعد منگل کی شام کو کشمیر کونسل یورپ کی ٹیم کونسل کے چیئرمین علی رضاسید اور سینئر نائب صدر چوہدری خالد محمود جوشی کی قیادت میں آسٹریا پہنچی اوربدھ کے روز دارالحکومت ویانامیں ایک روزہ کیمپ لگایاگیا۔بڈاپسٹ اور براٹیسلاوا کی طرح، ویانامیں بھی مہم بڑی کامیاب رہی اور لوگوں نے دستخط کرکے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کی اور ان کے خلاف مظالم پر تشویش ظاہرکی۔