عام طور پر اگر ہمیں کسی سونے سے تیار کردہ شے کے اصلی یا نقلی ہونے کے بارے میں جانچ پڑتال کروانا ہو تو ہم قریبی جیولر کا رخ کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی صورتحال بھی پیدا ہوجاتی ہے کہ جیولر کے پاس جانا بھی آسان نہیں رہتا- ایسی صورت میں سونے کے بارے میں کیسے جانیں آئیے ہم بتاتے ہیں؟
سونے کی مدد تبار کیے جانے والے زیورات میں کھوٹ ضرور شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے بغیر زیورات تیار ہی نہیں کیے جاسکتے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ سونے میں کتنا کھوٹ شامل کیا گیا ہے؟ تو اس کے لیے آپ ایک عدسے کی مدد حاصل کرسکتے ہیں-
عدسے کے ذریعے سونے کی بنی ہوئی چیز کے درمیان لگے ٹانکوں کا بغور جائزہ لیں- اگر آپ کو وہاں بہت زیادہ بدرںگی دکھائی دیتی ہے سمجھ جائیے کہ اس سونے کے زیور میں کھوٹ بہت زیادہ شامل کیا گیا ہے-
اس کے علاوہ اب یہ کیسے معلوم کیا جائے کہ آپ کے ہاتھ میں موجود سونا اصلی ہے یا نقلی؟ تو یہ بھی کوئی مشکل کام نہیں-
سونے کو دانتوں میں دبانے سے اگر اس پر دانتوں کے نشان دکھائی دینے لگتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا سونا اصلی ہے-