برٹش ڈائیٹیٹک ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے۔ جبکہ وٹامن اے، ڈی، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزاء بھی ملتے ہیں۔ اس سے جسمانی دفاعی نظام طاقتور ہوتا ہے اور دانتوں ، ہڈیوں اور جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں میں شامل امینو ایسڈز ذہنی تناؤ اور بے چینی میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔