counter easy hit

صبح خالی پیٹ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

کہتے ہیں کہ ناشتہ ہماری اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، تاہم کئی لوگ ناشتہ کرنے کے بجائے سیدھا دن میں کھانا کھانے کو اہمیت دیتے ہیں جس سے کئی افراد کا مکمل دن جسمانی طور پر سست روی سے گزرتا ہے۔ دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟ یہاں ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے توسط سے چند ایسی غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ کون سی غذائیں کھانی چاہیے اور کن سے پرہیز کرنا چاہیے:

نہار منہ نہ کھائیں

پیسٹریز یا کیک وغیرہ
نہار منہ پیسٹری جیسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جس کی وجہ یہ ہے کہ خمیر والی غذائیں نہار منہ پیٹ کے لیے ٹھیک نہیں اور ان سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

مٹھائی
صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ میں پیٹھا کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے، ایسا کرنے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

دہی
اگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوسکتا ہے، جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، جو کہ آپ کے جسم کے لیے فائدہ مند ہے، اس لیے خالی پیٹ دہی کھانا فائدہ مند نہیں۔