الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز دے دی، انتخابی اصلاحات کمیٹی نے تجویز مسترد کر دی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات بھی مرحلہ وار کرائے جائیں تاکہ بہت سے انتظامی مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ کرائے جائیں یا صوبوں کو مراحل میں تقسیم کیا جائے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرحلے کے نتائج دوسرے مرحلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، عام انتخابات ماضی کی طرح ایک ہی روز کرائے جائیں۔