counter easy hit

ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر ایان علی کی وزارت داخلہ کیخلاف درخواست دائر

ECB not filed

ECB not filed

وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام دوبارہ لسٹ میں ڈال کر توہین عدالت کی ، فوری ایکشن نہ لیا گیا تو عدلیہ عوام کی نظر میں اپنا وقار کھو دے گی :فاروق ایچ نائیک
راولپنڈی (یس اُردو ) ایان علی نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ، ماڈل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا تو عدلیہ اپنا وقار کھو دے گی ۔ وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعہ جمع کرائی گئی درخواست میں ایان علی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کے بعد ایان علی کا نام نکال کر دوبارہ ڈال دیا ، وزارت داخلہ حکام مسلسل عدالتی احکامات توہین کر رہے ہیں ، وزارت داخلہ کے اس اقدام سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد مجروح ہوا ہے ، عدالت نے ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا تو عدلیہ اپنا وقار کھو دے گی ، لوگ عدالتی فیصلوں کو محض کاغذ کے ٹکڑے سمجھیں گے ، عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے سے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی متاثر ہوئی ہے ، اعجاز چوہدری قتل کی ایف آئی آر میں ایان علی نامزد نہیں ہیں،توہین عدالت کے متکبین کو عدالتی حکم عدولی پر قرارواقعی سزا دی جائے درخواست میں سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری چئیرمین ایف بی آر ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔