اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور پاکستان کیلئے غیر ملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات کی اور عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ پر بریفنگ دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی بنک کو معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے ہونے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کیلئے غیر ملکی ادائیگیاں مسئلہ نہیں بنیں گی۔