counter easy hit

اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے طرز حکمرانی بہتر کر رہے ہیں’

Economic growth

Economic growth

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی خاطر صوبائی حکومت طرز حکمرانی میں بہتری لا رہی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) شہر اقتدار میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کہا کہ صوبے میں ترقی کی رفتار کو دوسرے صوبوں کے ہم پلہ بنانے کے لئے صوبائی حکومت نظام کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی معاشی ترقی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، مرکز تمام وسائل کو بروئے کار لا کر بلوچستان کے مسائل حل کرے گا۔