کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
معاشی استحکام اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے حکومت قرضے فراہم کر رہی ہے ضروری ہے کہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اور فوج نے مل کر دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔