counter easy hit

’’معیشت آئی ایم ایف کو دے دی گئی‘‘

"Economy has been given to IMF"

سینئر سیاستدان اور سابق صدر تحریک انصاف جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ معیشت آئی۔ایم۔ایف کو دے دی گئی، آئی۔ایم۔ایف نے مصر کی معیشت تباہ کر دی،مصر میں محمد مرسی کا اقتدار ختم کر دیا گیا ،ہمیں اپنے حالات کا جائزہ لینا ہوگا ، احتساب ایسا نہیں ہوتا جیسے ہو رہا ہے، پاکستان میں عجیب قسم کا احتساب جاری ہے، علیمہ بی بی اور اپنے ساتھ والوں کا احتساب نہیں کرتے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 5 سال ٹارچر سیل میں رکھا گیا ،ہم ظلم کی مشینوں سے نکل کرآئے ہیں،میں اس احتساب کو نہیں مانتا۔جو اپنے اثاثے ڈکلئیر نہ کرے اس کےخلاف  سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ ، اسد عمر کی بجٹ تجاویز کو سراہتا ہوں۔ اسد قیصر نے کہا کہ سب کو مل کر ایک ایجنڈا  طےکرنا چاہیے،اسد قیصر نے کل وہی بات کی جو میں کرتا ہوں،ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ملک میں 4 حکومتیں ہیں، ملک میں سیاستدانوں۔ ججز۔جرنیلوں اور بیورکریسی کی الگ الگ حکومتیں ہیں، آج وزیر اعظم نے خطاب فرمانا ہے۔پہلے بھی ایک ایمنسٹی سکیم دی تھی ،آج اس کی وضاخت کریں گے۔  ایمنسٹی سکیم فیل ہو چکی ہے، عمران خان کو سب سے پہلے اثاثے ڈکلئیر کرنے چاہئیں۔عمران خان کو بیویوں اور بچوں کے اثاثے بھی ڈکلئیر  کرنے چا ہئیں، رول ماڈل ملک کا سربراہ ہوتا ہے، عمران خان کو یہ قدم اٹھانا چاہئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website