وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کر دیا ہے، سب کو عمران خان کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں، صبح دس بجے اسلام آباد جلسے کیلئے نکلیں گے۔
صوابی: عمران خان کے اعلان کے بعد پرویز خٹک نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صوابی انٹر چینچ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کر دیا ہے، سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بدھ کو اسلام آباد جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
پرویز خٹک کے اعلان کے بعد کارکنوں نے بھرپور نعرے لگائے۔ اس سے پہلے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی پروا نہیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے، کرسی آنے جانے والی چیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد حکمرانوں تک پیغام پہنچانا تھا کہ کرپشن اب نہیں چلے گی۔