یمن کے جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی۔
اتوار18 دسمبر کی صبح ہونے والے اس حملے میں ایک خودکش بمبار نے فوجیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ عدن شہر کے شمال مشرقی علاقے العریش میں واقع السوالبا آرمی بیس پر اپنی تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ایک ہفتہ قبل عدن میں ہونے والی اسی نوعیت کے خود کش حملے میں52 یمنی فوجی ہلاک جبکہ 29 زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی۔